کرونا ۲۵ نئے مریض کی حالت تشویشناک کوئی جاں بحق نہیں ہوا


اسلام آباد (نامہ نگار) اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میںکرونا کے 25نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،51 مریضوں کی حالت نازک بتائی جارہی ۔قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 9 ہزار 103 کرونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 ہزار 103 کرونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 25 افراد کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کرونا ٹیسٹ کی شرح 0.27 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کرونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 51 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
کرونا 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...