جاپان میں افراطِ زر کی شرح 40 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

Nov 19, 2022


ٹوکیو(آئی این پی)جاپان میں افراطِ زر کی شرح چالیس سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جاپان میں افراط زر کی شرح میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا۔ جاپان میں مہنگائی میں سالانہ تین اعشاریہ چھ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

، اشیا کی قیمتوں میں ہونے والے اس ہوش ربا اضافے کا تعلق یورپ میں توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے ہے، جاپان میں خوارک اور توانائی کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا۔
، جاپانی کرنسی کی قدر میں کمی کی وجہ سے درآمدی اشیا کی لاگت میں اضافہ ہو گیا۔
جاپان مہنگائی

مزیدخبریں