وزیر اعلیٰ ہاو¿س یاظہور الٰہی روڈ کا گھیراو¿ کرنا مشکل نہیں:سینیٹرساجد میر


لاہور (خصوصی نامہ نگار)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو مخاطب کرتے ہوئے مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ کارکنوں کو ایک کال دیکر وزیر اعلیٰ ہاو¿س یاظہور الٰہی روڈ کا گھیراو¿ کرنا ہمارے لیے مشکل نہیں۔ ہم امن پسند لوگ ہیں،ہمارے صبر کا امتحان مت لیں۔ پنجاب حکومت سیاسی انتقام میں اندھی ہو چکی ہے۔حافظ عبدالکریم کے بیٹے اسامہ پربے بنیاد اور جھوٹا مقدمہ بنا یا گیا۔ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ پنجاب کے وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کو معلو م ہے کہ سیاسی انتقامی کارروائیوں میں کس طرح جھوٹے مقدمے بنائے جاتے ہیں۔ ا نکے خاندان کے بڑے چوہدری ظہور الٰہی پر مخالفین نے بھینس چور ی کا مقدمہ بنا یا تھا۔اب وہ دور نہیں رہا یہ اکیسویں صدی کا زمانہ ہے سوشل میڈیا کا دور ہے،ہر چیزبہت جلد بے نقاب ہوجاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی کو یاد ہونا چاہیے کہ وہ جس پارٹی کے نمائندہ وزیر اعلیٰ ہیں اس کے سربراہ انہیں پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو قرار دے چکے ہیں، انہیں عمران خاں سے بدلہ لینا چاہیے دینی اور شریف لوگوں کو تنگ مت کریں، ہم آپ کی دین پسندی کی بنیاد پر عزت کرتے ہیں،ہمارا مطالبہ ہے کہ اسامہ عبدالکریم کے خلاف جھوٹااور بے بنیاد مقدمہ واپس لیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن