ایشا کو بڑی عالمی طا قتوں کے مقابلوں کا اکھا ڑہ نہیں بننا چا ہئے

Nov 19, 2022


تھائی لینڈ (شہنوا) چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ ایشیا کو بڑی عالمی طاقتوں کے مقابلوں کا اکھاڑہ نہیں بننا چاہئے۔ چینی صدر انڈونیشیا میں جی 20 اجلاس کے بعد ایشیا پیسفک اکنامک کوآپریشن اجلاس  میں شرکت کیلئے تھائی لینڈ پہنچے۔ اس موقع پر انہوں نے بنکاک میں ایک تقریب میں شرکت کرکے تقریر کرنا تھی‘ تاہم بعض اہم ملاقاتوں کے باعث وہ شریک نہ ہوسکے جس پر ان کی تقریر کے نکات پر مبنی بیان میڈیا کو جاری کیا گیا۔ شی جن پنگ نے کہا ایشیا کسی بھی عالمی طاقت کے مکان کا صحن نہیں۔ انہوں نے دنیا میں کسی بھی طرح کی سرد جنگ کی سوچ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کشادگی اور جامع راہ اپنانی چاہئے۔ معاشی اور تجارتی تعلقات میں ہتھیاروں اور سیاست کو بھی  سب کی طرف سے مسترد کیا جائے۔
چینی صدر

مزیدخبریں