سر کاری سکول سے سولرسسٹم،بھانہ سے لاکھوں کے جانور چوری: ذیشان گینگ کے دوارکان سمیت متعد و ملزم گرفتار

Nov 19, 2022


ملتان ،کوٹ ادو،تلمبہ،خانیوال،جود ھپور،گلاب والہ، ماہڑہ شہر،جہانیاں (نمائندہ خصوصی،خبر نگار ،نامہ نگار،سٹی رپورٹر،نمائندہ نوائے وقت)تلمبہ کے نواحی علاقے  6چک ڈپٹی والا ڈکیتی کی واردات ڈاکو گن پوائنٹ پر شہباز جنرل سٹور اینڈ کریانہ سٹور سے نقدی لوٹ کر فرارہو گئیتھانہ قصبہ گجرات کے علاقہ موضع بیٹ اترا کیرہائشی ایڈووکیٹ عالمگیر سہرانی کے بھانہ مویشی کی عقبی دیوار کو رات کے وقت نقب لگا کرنامعلوم چور 13بکریاں 3بھیڑیں کل مالیتی 6 لاکھ 50ہزار چوری کر کے لے گئے، تھانہ محمودکوٹ کے علاقہ بستی کھنڈویہ میں قائم گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول مرکز بدھ میں رات کی تاریکی میں کمروں کے تالے توڑ کر نامعلوم چورسولر سسٹم، بیٹری اور کنٹرولر مالیتی 30ہزار چوری اٹھا کر لے گئے،تھانہ قصبہ گجرات کے رہائشی نوازش مولا اظہر قاضی سے اس کے تعلقدارعبدالہای عرف عبداللہ آرائیں نے 25 لاکھ ادھار لے کر بدلے میں جعلی چیک جبکہ ٹبہ مستقل شرقی کے نیاز حسین تھہیم سے چک نمبر 605 ٹی ڈی اے کے غلام محمد لنگاہ نے 32لاکھ لیکربدلے میں جعلی چیک تھما دیاخانیوال چکنمبر 15وی آدھی والا کے زمیندار اپنی بھینی پر تھا کہ رات بارہ بجے تین ڈاکو آتشین اسلحہ لہراتے ہوئے آئے زمیندار جاوید خاں کو اسلحہ کے زور پر تشدد کا نشانہ بنایا اور رسیوں سے باندھ کر اوپر کمبل ڈال کر بھینی پر موجود دو راس گائے رنگ سیاہ ،80عدد قیمتی مرغے اور اعلیٰ نسل کے 16عدد کبوتر جن کی مالیت 2000000 لاکھ روپے جو لے کر بھینی سے تین کلو میٹر دور تک مقامی زمیندار کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہو گے۔تھانہ نواں شہر کی حدود میں چوریاں و ڈکیتیاں عام،امن و امان برقرار رکھنے میں حال ہی میں تعینات ہونے والا نیا ایس ایچ او بھی ناکام،کھوہ چھپرانوالہ میں دن دیہاڑے موٹر سائیکل پر سوار مسلح ڈاکوؤں نے محمد آصف کھنڈووا سے موٹر سائیکل،موبائل فون اور نقدی چھین لی،عوام لٹنے پر مجبور،منشیات کا دھندہ بھی عروج پر،رشوت کے بغیر کوئی بھی کام ناممکن ہے پولیس تھانہ بہاؤالدین زکریا  نے رابری کی وارداتوں میں مطلوب ذیشان گینگ کے 02 ارکان کو گرفتار کر کیساڑھے 3 لاکھ روپے سے زائد مالیتی کا مال مسروقہ برآمد کر لیا  گرفتار ملزمان میں محمد ذیشان گینگ کا سرغنہ اور محمد اسامہ شامل ہیں  گرفتار ملزمان سے کل ساڑھے03 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ جس میں 04 موبائل فونز مالیت اڑھائی لاکھ، 1 لاکھ روپے نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والے 01 پسٹل 30 بور معہ گولیاں شامل ہے برآمد کر لیے ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ احمد نواز شاہ کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ روہیلانوالی کا اپنی ٹیم کے ہمراہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاریہے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم محمد شا سندیلہ سے پسٹل 30 بور برآمد کر دیا۔دوسری کاروائی میں محمد امتیاز سے پسٹل 30 بور برآمد ۔تیسری کاروائی میں عبدالقیوم سے 20 لیٹر شراب برآمد،چوتھی کاروائی میں عدالتی مفرور محمد سجاد احمدکو گرفتار کر بند حوالات تھانہ کر دیاجہانیاں پولیس اور سکیورٹی اداروں کا چک نمبر 134 دس آر میں مشترکہ سرچ آپریشن،20 گھروں کی تلاشی 23 افراد کی چیکنگ کی۔

مزیدخبریں