گجرات + ڈسکہ (نامہ نگاران‘ نمائندہ خصوصی) سردی کے آغاز کے ساتھ ہی گجرات میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع۔ گرمی کے جاتے ہی اور سردی کے آغاز کے ساتھ ہی گجرات میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں جمعرات کے روز وقفے وقفے سے بجلی بند ہوتی رہی جس سے عوام کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ گیپکو حکام کے مطابق آنے والے دنوں میں مزید لوشڈیڈنگ کا خدشہ ہے کیونکہ نہروں کی بندش کے باعث پیداوار کم ہو جاتی ہے۔ ڈسکہ سے نامہ نگار خصوصی کے مطابق ڈسکہ اور نواح میں گیس کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع ہو گئی۔
خواتین کو ناشتہ اور رات کو کھانا بنانے میں دشواری کا سامنا ہے۔ ادارہ سوئی گیس نے صبح سویرے ہی علاقہ بھر میں غیراعلانیہ گیس کی بندش کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس کی وجہ سے سکولوں میں زیرتعلیم بچوں اور بچیوں کیلئے ناشتہ بروقت تیار کرنا والدین کیلئے ناممکن ہو چکا ہے۔ اکثر اوقات بچوں کو والدین مجبوراً بھوکا ہی سکول چھوڑ کر آتے ہیں۔ اسی طرح رات کے وقت بجلی کے ساتھ ساتھ گیس بھی بند کردی جاتی ہے جس کی وجہ سے کاروبار زندگی معطل ہوکر رہ جاتا ہے۔
گیس بند ش