لاہور (سٹاف رپورٹر)فوڈ سیفٹی ٹیم کا گلبرگ کے علاقے میں معروف بیکری پر چھاپہ مار کر20 کلو زائد المیعاد بیکری پروڈکٹس اور ایک لیڑ کھلے ناقص رنگ قبضہ میں لے لیے قبضہ میں لئے گئے سامان کو تلف کر دیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک نے کہا ہے کہ سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے اور صفائی کے ناقص انتظامات کی بنائپر کارروائی عمل میں لائی گئی۔