عوام بہت کچھ بھگت چکی ،دوبارہ عمران خان کے جھانسے میں نہیں آئےگی: جمیل منج 

Nov 19, 2022


رائے ونڈ ( نمائندہ نوائے وقت) پیپلزپارٹی لاہو رکے جنرل سیکرٹری رانا جمیل منج نے کہا ہے کہ پاکستان کی عوام بہت کچھ بھگت چکی ہے اب وہ دوبارہ عمران خان کے کسی جھانسے میں نہیں آئے گی،ساڑھے 3 سال عوام کا استحصال کرنیوالے آج پھر قوم کو جھوٹے خواب دکھانے کی کوشش کررہے ہیں۔اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ صوبائی مشینری مرکز کیخلاف استعمال نہیں ہوسکتی اگرکوئی بھی ادارہ کسی ایک جماعت کا سہولت کار بنے گا تو آئین و قانون اپنا راستہ بنائے گا۔

مزیدخبریں