امپورٹڈ حکمرانوں کے اقتدار کا سورج غروب ہونے والا: ڈاکٹر خاور شاہ


کبیروالا(نمائندہ نوائے وقت) امپورٹڈ حکمرانوں کے اقتدار کا سورج جلدڈوبنے والا ہے، لانگ مارچ کے راولپنڈی پہنچنے سے پہلے ہی عوام کے حق میں بڑا فیصلہ آسکتاہے،توشہ خانہ سے اربوں روپے مالیت کے قیمتی تحائف، غیر آئینی اور غیر قانونی طور پر ”کوڑیوں“ کے بھاو¿ لینے والوں کے منہ سے چند کروڑ روپے کی گھڑی پر عمران خان کے خلاف اتنا شورووایلا کرنا سمجھ سے باہر ہے۔ان خیالات کا اظہار قائد سید گروپ وممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے قتال پور میں اپنی رہائشگاہ رانا عمردراز خاں،چوہدری قیصر عباس سہو،مہر حق نواز مرالی،مہر نذیر احمد مرالی،محمد آصف گل، چوہدری ندیم انجم آرائیں،سیٹھ حاجی غلام عباس دیندار،مہر آفتاب سرگانہ،محمد سیلم نذر،محمد عالمگیر راو¿،محمدبرکت شاہ،مہرعلی نواز تجرا،محمد اقبال اور دیگر معززین علاقہ سے ملاقات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کو اپنی سیاسی ساکھ اور ملکی معیشت کو بچانے کیلئے ایک طرف آئی ایم ایف اور دیگر عالمی مالیاتی اداروں سے مذاکرات کی جنگ لڑنا پڑرہی ہے تو دوسری طرف انہیں اپنا سیاسی مستقبل محفوظ بنانے کیلئے عمران خان کی بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت کا مقابلہ کرنا پڑرہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن