کھلی کچہریوں کا مقصد سروس ڈیلیوری کا معیار بہتر بنانا ہے:ڈی پی اومیاں چنوں 


میاں چنوں(نامہ نگار،نمائندہ نوائے وقت) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال نعیم عزیز سندھو نے تھانہ سٹی میاں چنوں میں سائلین کے لئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا اس موقع پر ایس ڈی پی او میانچنوں راو¿ طارق پرویز، انجمن تاجران، ممبران امن کمیٹی. صحافیوں سمیت مقامی سائلین نے کثیر تعداد میں شرکت کی کھلی کچہری میں 35 سائلین نے اپنے مسائل بیان کئے. ڈی پی او نے انکے مسائل سنے اور موقع پر ان کے حل کے احکامات جاری کئے.ڈی پی او نے ایس ڈی پی او اور ایس ایچ اوز کو سائلین کی درخواستوں پر فوری کاروائی اور انکی دادرسی کرنے کی ہدایات جاری کیں. تھانہ سٹی پولیس کی جانب سے ڈکیت گینگ سے برآمد کی جانے والی موٹر سائیکلیں مالکان کے حوالے کی گئیں. شاندار کارکردگی پر ڈی پی او خانیوال نے ایس ایچ او اخلاق احمد اور ان کی ٹیم کو سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات دینے کا اعلان کیا. اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ڈی پی او خانیوال نعیم عزیز سندھو کا کہنا تھا کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد سروس ڈیلیوری کے معیار کو بہتر بنانا ہے. تھانوں میں کھلی کچہریوں سے لوگوں کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرنا ہے۔

ای پیپر دی نیشن