وہاڑی(نامہ نگار )چیئرپرسن پنجاب ٹیچر یونین و اگیگا عذرا عبدالحئی نے کہا کہ بچے پاکستان کا سرمایہ ہیں کل انہوں نے ملک و قوم کا نام روشن کرنا ہے اس لئے ان کی تعلیم و تربیت کے لئےسمجھوتہ نہیں کرسکتے بہترین تعلیم کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کے ذریعے بچوں کو عملی زندگی میں پیش آنے والے واقعات کے لئے تربیت ملتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈی پی ایس میں اسسٹنٹ کمشنرز محمد شفیق اور سعدیہ جعفر کے ہمراہ فن فئیر تقریب کے افتتاح کے موقع گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ڈی پی ایس کی نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں شاندار کارکردگی اس بات کا ثبوت ہے کہ یہاں کے اساتذہ محنتی اور اور اپنےپروفیشن سے مخلص ہیں ہمارے بچوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں بس اسے نکھارنے کی ضرورت ہے اتقریب میں بچوں نے ملی نغموں اور شاندار ٹیبلو پیش کرکے حاضرین کے دل موہ لیے۔
بچے پاکستان کا سرمایہ، ان کی تعلیم و تربیت پر سمجھوتہ نہیں کرسکتے:عذرا عبدالحئیوہاڑی(نامہ نگار )چیئرپرسن پنجاب ٹیچر یونین و اگیگا عذرا عبدالحئی نے کہا کہ بچے پاکستان کا سرمایہ ہیں کل انہوں نے ملک و قوم کا نام روشن کرنا ہے اس لئے ان کی تعلیم و تربیت کے لئےسمجھوتہ نہیں کرسکتے بہترین تعلیم کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کے ذریعے بچوں کو عملی زندگی میں پیش آنے والے واقعات کے لئے تربیت ملتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈی پی ایس میں اسسٹنٹ کمشنرز محمد شفیق اور سعدیہ جعفر کے ہمراہ فن فئیر تقریب کے افتتاح کے موقع گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ڈی پی ایس کی نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں شاندار کارکردگی اس بات کا ثبوت ہے کہ یہاں کے اساتذہ محنتی اور اور اپنےپروفیشن سے مخلص ہیں ہمارے بچوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں بس اسے نکھارنے کی ضرورت ہے اتقریب میں بچوں نے ملی نغموں اور شاندار ٹیبلو پیش کرکے حاضرین کے دل موہ لیے۔