کراچی (نیوز رپورٹر) مٹیاری موٹر وے پروجیکٹ میں مبینہ کرپشن کا معاملہ، سندھ بینک کے تین افسران کو معطل کرکے تحقیقات شروع کردی گئیں۔ مٹیاری کے برانچ منیجرز، حیدرآباد کے ایریا منیجر معطل افسران میں شامل ہیں۔ مٹیاری موٹروے کیس میں ڈپٹی کمشنرعدنان رشید گرفتار ہیں، سندھ حکومت نے اسسٹنٹ کمشنرمٹیاری کو معطل کررکھا ہے۔ اینٹی کرپشن پولیس نے جمعرات کو 17 نومبر کو ملزم عدنان رشید کو گرفتاری کے بعد اینٹی کرپشن عدالت میں پیش کیا تھا۔ ملزمان پر حیدرآباد سکھر موٹر وے کے فنڈز میں دو ارب چودہ کروڑ روپے کے غبن کا الزام ہے۔