پانچ ملکی سنٹرل ایشین والی بالی چمپئن شپ 24 نومبر سے لاہور میں شروع ہو گی

Nov 19, 2022


 ملتان (سپورٹس ڈیسک)پاکستان والی بال فیڈریشن کی میزبانی میں پانچ ملکی سنٹرل ایشین والی بال چمپئن شپ 24 سے 29 نومبر تک سپورٹس بورڈ پنجاب کے جمنازیم ہال قذافی سٹیڈیم لاہور میںکھیلی جائے گی۔میگا ایونٹ میں پاکستان ،ایران ، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔بین الاقوامی ایونٹ 17 سال کے وقفے کے بعد پاکستان میں منعقد کیا جا رہا ہے۔
والی بال چمپئن شپ سنگل لیگ کی طرز پر کھیلی جائے گی جس کے اختتام پر2 ٹاپ سکور کرنے والی ٹیمیں فائنل کھیلیں گی جبکہ تیسرے اور چوتھے پوائنٹس حاصل کرنے والی ٹیمیں 29 نومبر 2022 کو تیسری پوزیشن کے لیے کھیلیں گی۔ پاکستان والی بال کی ٹیم نے گزشتہ 2 سالوں میں عالمی رینکنگ میں 12 درجے اضافہ کیا ہے۔پاکستان کی مرد ٹیم نے والی بال کھیلنے والے 222 ممالک میں سے 51 ویں نمبر سے 39 رینک حاصل کیے ہیں۔

مزیدخبریں