ملتان( سماجی رپورٹر )سعد بیگ اور عرفات مہناس کے درمیان ہونیوالی 119رنز کی ناقابل شکست پارٹنرشپ نے پاکستان کو بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میں کامیابی سے ہمکنار کر کے سیریز ایک ایک سے برابر کر دی کپتان سعد بیگ نے8چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے 79رنز بناے عرفات مہناس نے4چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے 50 رنز بنائے۔پاکستان کاہدف کے تعاقب میں آ غاز اچھا نہیں رہا پہلا نقصان 9 رنز پر باسط علی کے صفر پر آو¿ٹ ہونے پر اٹھانا پڑا تنویر نے وکٹ حاصل کی دوسری وکٹ بھی جلدی گری 20کے مجموعی اسکور پر شاویز عرفان 16کے انفرادی اسکور پر تنویر کی گیند پر کیچ آو¿ٹ ہوئے اننگزمیں 2چوکے 1چھکا شاملِ رہا۔ 46کے مجموعی اسکور پر طیب عارف کی صورت میں تیسرا نقصان اٹھانا پڑا پرویز رحمان جبون نے وکٹ حاصل کی بنگلادیش کی جانب سے تنویر نے 2 اور پرویز رحمان نے 1وکٹ حاصل کی ۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں بنگلادیش نے جیشان عالم کے شاندار 73رنز کی بدولت پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 163رنزبنائے ۔ پاکستان کی جانب سے علی اسفند نے 3 اور ابتسام نے 2 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
انڈر19ٹی 20سریز ، پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے میچ میں شکست دیدی
Nov 19, 2022