فیفا عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز کل سے قطر میں ہوگا


 ملتان (سپورٹس ڈیسک) فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے زیر اہتمام ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا 22واں ایڈیشن کل سے قطر میں شروع ہورہا ہے۔اس سے قبل فیفاورلڈ کپ کا پہلا میچ سینیگال اور ہالینڈ کے درمیان 21 نومبر کو طے تھا جس کو فیفا کے متفقہ فیصلے کے بعد فٹ بال کے میگا ایونٹ کی افتتاحی تقریب اور ابتدائی میچ بھی ایک دن قبل 20 نومبر کو ہوں گے۔افتتاحی تقریب اور میچ قطر کے شہر الخور کے البیت سٹیڈیم میں ہوں گے۔ البیت سٹیڈیم میں 60ہزار تماشایوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ قطر میں کھیلے جانے والے عالمی فٹ بال کپ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں اپنے آخری مراحل میں ہیں، میگا ایونٹ کا کاﺅنٹ ڈاﺅن جاری ہے یوں عالمی کپ فٹ بال کے شروع ہونے میں 1 دن باقی رہ گیاہے جس کا آغاز 20 نومبر کو میزبان قطر اور ایکواڈور کی ٹیموں کے درمیان میچ سے ہوگا۔میگا ایونٹ کے تمام میچز قطر کے پانچ مختلف مقامات پر کھیلے جائیں گے جن میں لوسیل ، الخور ، دوحہ،الریان اور الوکرہ شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن