ملتان(سماجی رپورٹر)فوکل پرسن برائے ڈرامہ جات ملک آفتاب ڈوگر نے سینسر ریہرسلیں چیک کرنے کے بعد تھیٹر منتظمین کو ڈرامہ نمائش کی اجازت دے دی ہے۔انہوں نے ہدایت کاروں کو واضح کردیا کہ وہ اپنے ڈراموں کی نمائش کو سکرپٹ ،اوقات کار اور ضابطہ اخلاق کے مطابق یقینی بنائیں۔جبکہ سکیورٹی اور ڈینگی کے حوالے سے بھی اپنے انتظامات مکمل رکھیں۔
سینسر ریہرسلیں چیک کرنے کے بعد تھیٹر منتظمین کو ڈرامہ نمائش کی اجازت
Nov 19, 2022