راولپنڈی (جنرل رپورٹر )محمدی مسجد لالکڑتی میں حب رسول کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے معروف مذہبی سکالر علامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہا ہے کہ افرا تفری کے دور میں حب رسول سے جنت کا راستہ ملتا ہے۔امن ہمیں آمنہ کے لعل کی برکت سے ملا، حب رسول کی مالا میں پروئے مسلمان متحد ہو جائیں،حب رسول کا تقاضا بھی ہے کہ قوم اپنی صفوں میں انتشار اور نفرت کی بدبو پیدا نہ ہونے دے دل کی گلی میں بھی حب رسول کا چراغ روشن ہو جائے تو نفرت کے اندھیرے ختم ہو جائیں گے۔
اظہار بخاری نے کہا کہ نسل انسانیت کے نظریات اخلاق کی اصلاح ضروری ہے ہمارا معاشرہ برائی اور اخلاقی کمزوریوں کا شکار ہو چکا ہے اس جدید ٹیکنالوجی کے اس دور میں انسان پستی اور تنزلی کی جانب رواں دواں ہیں کتنے افسوس کی بات ہے جن ممالک کا ماضی مستقبل تاریک ھے ۔وہ دنیا کی قیادت کر رہے ہیں۔جودر رسول سے روشنی حاصل کرتے ہیں ۔وہ تاریکی کا حصہ بنتے جا رہے ہیں،نبی پاک کا کرداردنیا کائنات کا سب سے خوبصورت کردار ھے۔جسے انسانیت اپنے لئے مشعل راہ بنا سکتی ہے۔
حب رسول کی مالا میں پروئے مسلمان متحد ہو جائیں، اظہار بخاری
Nov 19, 2022