بہاول پور بحال نہ کیا گیا توجنوبی پنجاب صوبہ قبول نہیں کرینگے: نواز ناجی


بہاول پور( بیورو رپورٹ،سٹی رپورٹر)چیئر مین تحریک بحالی صوبہ بہاول پور محمد نواز ناجی نے کہا ہے کہ بہاول پور صوبہ بحال نہ کیا گیا تو وہ کسی جنوبی پنجاب صوبہ کو قبول نہیں کریں گے۔ سیاسی جمہوری اور 
آمروں کی حکومتوں نے بہاول پور کے عوام سے ہمیشہ دھوکا کیا۔ بحالی صوبہ کے وعدہ پر اس خطہ کے عوام سے ووٹ تو لئے لیکن اقتدار میں آکر بہاول پور اور یہاں کے عوام کو یکسر نظر انداز کیا جا تا رہا جس کے باعث بہاول پور محرومیوں کا شکار ہو کر رہ گیاہے۔ انہوں نے بہاول پور صوبہ کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا کہ بہاول پور میں مزید ڈویژن اور اضلاع بنائے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن