بے حیائی پر مبنی فلموں ڈراموں پر پابندی لگائی جائے‘ ڈاکٹر عبد الوہاب


کراچی (نیوز رپورٹر) جما عت اہلسنّت پاکستان کرا چی کے ناظم ڈاکٹر سید عبد الوہاب قادری، امیرعلامہ سید عبد القادر شاہ شیرازی،علامہ خلیل الرحمان چشتی،مفتی محمد میاں برکاتی، علامہ کامران رضوی،مفتی بلال قادری،سید رفیق شاہ،مولانا الطاف قادری،علامہ شوکت حسین سیالوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جوائے لینڈ جیسی فلموں پر حکومت پابندی لگائے ،ٹرانس جینڈر ،جنس پرستی کی کہانی پر مبنی فلم معاشرے میں بے حیائی کے فروغ کا سبب ہو گی۔اس طرح کی فلمیں پاکستان کی معاشرتی اقدار کے خلاف ہیں ۔بے حیائی ،جنسی بے راہ رَوی کے موضوعات پر پاکستان میں دکھائے جانے والی فلمیں ڈرامے اسلامی اقدار اور نظریہ پاکستان سے متصادم ہیں، منظم سازش کے تحت ملک میں مغربی بے ہودہ کلچر کے فروغ پر کام کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل اپنا کردار ادا کرے ۔نیز جما عت اہلسنّت کے رہنماﺅں نے سیہون وین حادثے میں ہلاکتوں پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حادثے کی وجہ شاہرہ پر سیلابی پانی کےلئے لگایا گیا کٹ بتایا جا رہا ہے حکومت غفلت کے مرتکبین کے خلاف کاروائی کرے ،زخمیوں کا بہترین علاج کیا جائے نیز جاں بحق افراد کے ورثاءاور متاثرین کی دادرسی و مالی معاونت بھی کی جائے۔  
ڈاکٹر عبد الوہاب

ای پیپر دی نیشن