کراچی (نیوز رپورٹر) شعبہ کیمیاءجامعہ کراچی کی پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ عاشق کی یورپی ملک مالٹامیں منعقدہ کانفرنس بعنوان”مشرقی وسطیٰ میں سائنس ،اخترع ،تحقیق اور تعلیم کی سرحد: امن کا ایک پل “ میں شرکت۔ڈاکٹر عظمیٰ کو مالٹا کانفرنس فا¶نڈیشن کی 10ویں سالگرہ کی تقریبات اور کانفرنسمیں شرکت کے لئے دعوت نامہ مالٹا کانفرنس فاﺅنڈیشن کی جانب سے موصول ہواتھا۔ کانفرنس میں امریکہ، برطانیہ، اردن، مصر، جرمنی، مراکش، ترکی، شام، فلسطین، عمان، سعودی عرب، ایران، عراق، لبنان اور کویت کے محققین کو اکٹھا کیا گیا۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر عظمیٰ عاشق پاکستان کی طرف سے مذکورہ کانفرنس میں مدعو کی جانے والی واحدپروفیسر ہیں،جنہوں نے کانفرنس میں کینسر کے خلاف پلاٹینم مرکبات کی ممکنہ افادیت اور سرگرمی کے بارے میں اپنی تحقیق پیش کی، جس پر انہیں سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا گیا۔شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی نے ڈاکٹر عظمیٰ عاشق کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جامعات کی پہچان اس میں ہونے والی تحقیقی سرگرمیوں سے ہوتی ہیں،بین الاقوامی سطح پر پاکستان اورجامعہ کراچی کی نمائندگی لائق تحسین اور قابل تقلید ہے۔
مالٹا