ملتان(سماجی رپورٹر)ملتان کریسنٹ لائنز کلب کے زیر اہتمام ریلوے ہسپتال ملتان میں پیدائشی ہونٹ تالو کٹے افراد کی پانچ روزہ فری پلاسٹک سرجری کیمپ کا افتتاح، ڈی ایس ریلوے حماد حسن مرزا نے کیااورکہا کہ نیکی اور بھلائی کے کا موں میں ہمیں بڑھ چڑ ھ کر حصہ لینا چاہیے خدمت خلق کو اپنی زندگی کو شعار بنایا جائے۔اس موقع پر پراجیکٹ چیئرمین میاں جاوید اقبال نے کہا پلاسٹک سرجری کیمپ میں اب تک 175مریض رجسٹرڈ ہو چکے ہیں جن کے آپریشن کیے جائیں گے ۔پروفیسر ڈاکٹر غلام قادر فیاض نے کہا پیدائشی ہونٹ تالو کٹے افراد کا پلاسٹک سرجری کے ذر یعے علاج ممکن ہے تین ماہ سے 60 سال تک کے عمر کے افراد کا آپریشن ہو سکتا ہے آپریشن کے بعد یہ اپنی زند گی خوش اسلوبی سے گزار سکتے ہیں۔جبکہ افتتاحی تقریب میں محمد افضل سپر ا،ڈاکٹر مہہ منیر،ڈاکٹر اعجاز،ڈاکٹر محمد سمیع،محمد اعظم چوہدری، عمران خالد،ملتان گلیکسی لیو کلب کے ممبران بھی موجود تھے۔
ریلوے ہسپتال میں ہونٹ تالو کٹے افراد کی پلاسٹک سرجری کیمپ کا افتتاح
Nov 19, 2022