سیاستدانوں نے مفادات کی خاطرملک کو کھوکھلا کر دیا: شاداب رضا نقشبندی 


 ملتان( سماجی رپورٹر ) پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ بعض سیاستدانوں کی ذاتی اور سیاسی کرپشن نے ملک کو کھوکھلا کر دیا ہے۔ ملک و قوم پر پہاڑوں سے بلند غیر ملکی قرضے صدیوں تک اتارنا محال ہوگا۔ جس قوم کا بچہ بچہ غیر ملکی قرضوں کی دلدل میں پھنسا ہوا ہوگا وہ ترقی کس طرح کر سکتا ہے۔ سیاستدانوں کے اندر جھوٹ اور کرپشن رچ بس چکی ہے جس کی لعنت کو ختم کرنا ضروری ہوگا۔پاکستان کے عوام ایک ریوڑھ ہے جسے قوم بنانا ہوگا، تعلیم و تربیت ھی ایک وہ ذریعہ ہوسکتا ہے جو ایک ریوڑھ کو قوم کے سانچے میں ڈال سکتا ہے، ان خیالات کا اظہار مرکزی رہنما محمدشاداب رضا نقشبندی نے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر، خواجہ ندیم مدنی،محمد فاروق قادری،ملک عامر علی وینس،قاری حامدالرحمن حامدی،قاری ریاض نظامی،خلیفہ عبدالقیوم قریشی،سید اعجاز شاہ ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...