کراچی (نیوز رپورٹر) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے کیبل آپریٹر ز ایسوسی ایشن کے چیئرمین خالد آرائیں نے گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں کیبل آپریٹرز کو درپیش مسائل ، کیبل کو زیر زمین کرنے اور دیگر متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ شہر میں کام کرنے والے تمام کیبل آپریٹرز کا اجلاس جلد بلایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی خوبصوررتی کے لئے کیبل کو انڈر گراﺅنڈ کیا جانا ضروری ہے۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ کیبل آپریٹر ز کے جائزمسائل حل کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔ چیئر مین خالد آرائیں نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی کے لئے حکومت سے ہر ممکن تعاون کریں گے۔
گورنر سندھ سے کیبل آپریٹر ز ایسوسی ایشن وفدکی ملاقات
Nov 19, 2022