اوجھا کیمپس میں جینومکس سنیٹر تعمیر ،جلد افتتاح ہوگا، پروفیسر سعید قریشی

Nov 19, 2022


کراچی (نیوز رپورٹر) جینیاتی بیماریوں پر تحقیق و علاج کے لیے ڈاو¿ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے اوجھا کیمپس میں "ایڈوانسڈ مالیکیولر جینیٹکس اینڈ جینومکس ڈیزیز اینڈ ٹریٹمنٹ سینٹر" اور سیرو بائیولوجی ڈپارٹمنٹ کی تعمیر و تنصیب مکمل ہوگءہے، جو جلد ہی اپنا کام شروع کردیں گے۔اسٹریٹجی گول کے پہلے ہدف کے تحت نئے تعلیمی سال میں سائیکلوجی اور پبلک ہیلتھ میں نئے انڈر گریجویٹ پروگرام شروع کیے جا رہے ہیں۔ یہ اعلانات ڈاو¿ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی نے یونیورسٹی سینٹ کے آٹھویں اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیے۔ اجلاس میں اراکین سینیٹ جن میں بر بنائے عہدہ سینٹ کی رکن صوبائی وزیرِ صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، حاجی حنیف طیب، سندھ ایچ ای سی کے سربراہ ڈاکٹر طارق رفیع سمیت فیکلٹی نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "جینوم سینٹر" کے لئے فنڈز ہائر ایجوکیشن کمیشن نے فراہم کئے جبکہ یہ 2سال کی مدت میں مکمل ہوا۔ وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی نے کہا کہ ڈاو¿ یونیورسٹی نے سال گزشتہ میں 9 بین الاقوامی اداروں سے اکیڈمک کولیبوریشن کی ہیں جو ویکسینز، ویرینٹ پروٹینز، بائیولوجیکل مٹیریلز، پبلک ہیلتھ، ہیلتھ مینجمنٹ فارماسیوٹیکل مینجمنٹ کے میدان میں ریسرچ کے لیے اکیڈمک کولیبوریشن کیا ہے جبکہ 10 قومی اداروں سے اشتراک کیا ہے جس میں نیورو لاجی، پبلک ہیلتھ ویکسین، بائیو میڈیکل انجینئرنگ اور ہیلتھ مینجمنٹ کے شعبوں میں ریسرچ شامل ہے۔ پروفیسر محمد سعید قریشی نے کہا کہ سال 2022 میں 7000 سے زائد طلباءیونیورسٹی میں فراہم کئے گئے 21 انڈر گریجویٹ اور 52 پوسٹ گریجویٹ پروگرام میں انرول ہوئے جبکہ گزشتہ برسوں کی نسبت تعداد میں اضافہ کر کے سال 22-2021 میں 619 ایف سی پی ایس ٹرینیز کو شامل کیا گیا۔ توقع کی جارہی ہے کہ 2022 میں پہلے سے زیادہ گریجویٹس قومی سطح پر سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ڈاو¿ یونیورسٹی میں ایک کایاپلٹ ریسرچ کلچر لانا چاہتے تھے یعنی ہیلتھ سائنسز کی تعلیم میں نت نئے معیارات طے کیے جا سکیں، تاکہ ہمارا سفر ایکسیلینس ان ایجوکیشن، ریسرچ، کلینیکل کیئر اور کمیونٹی سروس کی جانب رواں دواں رہے اور قومی سطح پر بھی ایک اعلی معیار مقرر کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ریسرچ کلچر کے نتیجے میں ہمارے اساتذہ کے تحقیقی مقالہ جات عالمی معیار کے جرائد میں باقاعدگی سے شائع ہو رہے ہیں 2021 اور 2022 میں ان کی تعداد 438 ہوگئی ہے۔ پروفیسر محمد سعید قریشی نے کہا کہ رواں برس ڈاو¿ یونیورسٹی کو مقامی، قومی، اور بین الاقوامی سطح پر 18 نئے ریسرچ پروجیکٹس گرانٹ ہوئے ہیں۔ انہوں نے اراکین سینیٹ کے سامنے اعدادوشمار پیش کرتے ہوئے بتایا کہ 942 فیکلٹی اراکین کی شرح سے فی فیکلٹی ممبر 7.7 طالبعلم آتے ہیں جو انڈر گریجویٹ پروگرام کے لئے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے مقرر کردہ سب سے عمدہ شرح ہے اور ہمارے اسٹریٹیجک پلان کے ہدف 5 "ریکروٹ، ریٹین اینڈ ایجوکیٹ، اینڈ ٹرین دا کوالٹی ورک فورس ان اسٹریٹیجک ایریاز آف نیڈ" کے مطابق ہے۔انہوں نے بتایا کہ وفاقی وزارت قومی صحت ڈاو¿ یونیورسٹی کو اسموک فری کیمپس اینڈ یونیورسٹی قرار دے چکی ہے جب کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین حال ہی میں "اسمارٹ کلاس روم" کا افتتاح کر چکے ہیں۔ قبل ازیں سینیٹ کے آٹھویں اجلاس سے ڈائریکٹر فنانس سید زین العابدین شاہ نے بھی خطاب کیا اور مالیاتی گوشوارے پیش کیے۔۔
پروفیسر سعید قریشی

مزیدخبریں