تعلیمی جشن کے نام پر ڈانس و موسیقی کی ترغیب شرمناک‘عظیم صدیقی

Nov 19, 2022


کراچی (نیوز رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے شعبہ تعلیم کے ڈائریکٹر محمد عظیم صدیقی نے گورنمنٹ کالج ایلمنٹری کالج حسین آباد میں منعقدہ "اساتذہ کا تعلیمی جشن " نامی پروگرام میں تربیت اساتذہ کی آڑ میں ڈانس ،میوزک اور اخلاق باختہ پروگرام کے انعقاد پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ تعلیم جیسے مقدس ادارے میں بے راہ روی کی ترغیب ایک شرمناک عمل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے شعبہ تعلیم کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک منظم سازش کے تحت تعلیمی 
اداروں میں ہمارے معاشرے کے مسلمہ اقدار کے خلاف اخلاق باختہ تقریبات منعقد کر کے نئی نسل کے ذہنوں کو لادینیت کی راہ پر لگایا جارہا ہے،اور المیہ یہ ہے کہ حکومت ایسی تقریبات کے انعقاد پر قدغن لگانے کے بجائے خود سرکاری سطح پر تعلیمی اداروں میں موسیقی کو نصاب کا حصہ بنا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ نظریاتی جنگ ہے جس میں قوم کی نسل کے اذہان اور روح کو چھلنی کیا جارہا ہے ۔ عظیم صدیقی نے کہا کہ حکومت کو گورنمنٹ کالج ایلمنٹری کالج حسین آباد میں منعقدہ "اساتذہ کا تعلیمی جشن " نامی پروگرام کا سختی سے نوٹس لینا چاہیے اور پروگرام کے منتظمین کے خلاف تادیبی کارروائی کرنی چاہیے انہوں نے اسلامی نظریاتی کونسل اور علما کرام سے بھی اپیل کی کہ وہ اس واقع کا سخت نوٹس لیں ۔
عظیم صدیقی

مزیدخبریں