برسات متاثرین میں ایک ماہ کا راشن، خیمے، اور گرم ملبوسات کی تقسیم

Nov 19, 2022


ہالانی(نامہ نگار)دستگیر ویلفیئر ٹرسٹ، دھرتی فا¶نڈ یشن،پی پی پی اور اسٹاپ کے زیر اہتمام برسات متاثرین میں ایک ماہ کا راشن، خیمے، ترپال، کمبل اور گرم ملبوسات کی تقسیم، ہالانی میں درگاہ ہالانی شریف کی بنائی ٹینٹ سٹی میں رہائش پزیر 300 خاندانوں میں دستگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور درگاہ کے سجادہ نشین رہنما جمعیت علمائے اسلام (ف) ڈاکٹر نثار احمد شاہ نے ایک ماہ کا راشن، خمیوں کو سردی سے بچانے کےلئے ترپال، کمبل، گرم ملبوسات تقسیم کیئے، اس موقع پر مفتی حماد اللہ شاہ بھی ہمراہ تھے، کوٹری کبیر میں یونین کونسل کوٹری کبیر کے برسات متاثرین 650 افراد میں سماجی تنظیم دھرتی ڈوپلمنٹ فا¶نڈیشن کے زیر اہتمام راشن اور ترپال تقسیم کی گئی اس موقع پر تنظیم کے نوشہرو فیروز کے انچارج جنسار علی سومرو نے کہا کہ برسات متاثرین تاحال بے یارو مدد گار ہیں انہیں موسم سرما میں خصوصی امداد کی ضرورت ہے ہماری تنظیم برسات متاثرین کی امداد کر رہی ہے حکومت بھی دیہی علاقوں میں آگے آئے، سماجی تنظیم اسٹاپ کے محمودحسین نیئر اور پاکستان پیپلز پارٹی یوتھ آرگنائزیشن نوشہرو فیروز کے نائب صدر عامر بگا مغل نے محراب پور اور گردو نواح کے دیہی علاقوںمیں راشن، موسم سرما کے گرم ملبوسات، کمبل، خیمے تقسیم کیئے اس موقع پر پی پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ پی پی پی نے برسات متاثرین کی بروقت اور فوری امداد کی ہے، سماجی تنظیم اسٹاپ کے رہنما کے مطابق انکی تنظیم نے برسات متاثرین کےلئے بہترین اقدامات کیئے ہیں، تنظیم یونین کونسل کی سطح پر کام کر رہی ہے برسات متاثرین میں امداد تقسیم کرنے کا مقصد متاثرین اس مشکل گھڑی میں خود کو اکیلا نہ سمجھیں۔
برسات متاثرین 

مزیدخبریں