حیدرآباد پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ


حیدرآباد (بیورو رپورٹ) جئے سندھ محاذ کی جانب سے شفیع محمد کرنانی کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے 24 گھنٹے کا علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا گیا۔ اس موقع پر انور بردی، کامریڈ شبیر لغاری و دیگر نے کہا کہ جئے سندھ محاذ کے رہنماءشہید شفیع محمد کرنانی کو مکلی بائی پاس پر قتل کیا گیا جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں۔قاتلوں کو بے گناہ قرار دے کر آزاد کردیا گیا ۔انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ شہید شفیع محمد کرنانی کے قاتلوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور ان کے وارثین کو انصاف فراہم کیا جائے۔
بھوک ہڑتالی کیمپ 

ای پیپر دی نیشن