سکھر میں سردی میں اضافہ گرم کپڑوں کی دکانیں سج گئیں


سکھر(نامہ نگار)سکھر میں سرد ہواو¿ں کیساتھ سردی میں اضافہ ، گرم کپڑوں کی دکانیں سج گئیں،دکانداروں کی چاندی ،لنڈا (امریکن)بازار میں شہریوں کا رش تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی سرد ہواو¿ں کے بعد ٹھنڈ میں اضافہ ہوگیا ہے سردی میں اضافے کیساتھ ہی گرم کپڑوں کی فروخت کیلئے دور دراز سے آنے والے لوگوں نے شہر کے مختلف علاقوں گھنٹہ گھر ، مینارہ روڈ ، غریب آباد ، بیراج روڈ و دیگر مقامات پر اپنی دکانیں ،لنڈا بازار اور گرم کپڑوں کے اسٹال سجانا شروع کردیئے ہیں سردی میں اضافے کیساتھ ہی گرم کپڑوں کی مانگ میں بے پناہ اضافہ دیکھائی دے رہا ہے ویہی دکانداروں نے بھی ان کے ریٹ میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے شہر کی دکانوں پر گرم ملبوسات کی قیمتوں میں اضافہ دیکھ کر شہریوں کی بڑی تعداد جن میں مرد خواتین سمیت بچوں نے لنڈے بازار (امریکن بازار ) بھی کہا جاتا ہے کا رخ کرنا شروع کر دیا ہے تاکہ مناسب قیمتوں میں گرم ملبوسات اور جوتے خرید ے جا سکے لنڈا بازار (امریکن بازار ) میں خریداری کیلئے آنے والے شہریوں کو کہنا ہے شہرکی مارکیٹوں میں گرم کپڑوں سمیت جوتوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہے اس لئے انہیں لنڈے بازار کا رخ کرنا پڑ رہا ہے تاکہ مناسب قیمتوں میں گرم کپڑے خرید سکیں۔
دکانیں سج گئیں 

ای پیپر دی نیشن