دادو (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کے نائب صدر اعظم خان لوہانی نے کہا ہے کہ دادو میں سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی ہے۔ سندھ حکومت کو چاہیے کہ متاثرین کی بحالی کے لئے اپنے وسائل زیادہ استعمال کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع دادو کے رہنما آصف راجپر کے ہمراہ دادو پریس کلب آمد کے موقع کیا۔ /اعظم خان لوہانی نے کہا کہ سیلاب کو 3ماہ گذر گئے ہیں تاحال خیرپور ناتھن شاھ ،میہڑ‘ جوہی اور دیگر علاقوں سے پانی کی نکاسی نہیں ہو رہی۔ پورے علاقے کا دورہ کرکے آیا ہوں‘ سیلاب متاثرین بے یارو مددگار ہیں موسم سرد ہو چکا ۔ لوگ ابھی تک کھلے آسمان تلے سڑکوں پر بیٹھے ہیں۔ لوگوں کو کھانے کے لیئے ایک وقت کی روٹی بھی نہیں مل رہی۔ اعظم خان لوہانی نے کہا کہ کرپٹ افسران اور مافیا لوگوں کا استحصال کر رہے ہیں عوام تک امداد کی رسائی نہیں ہو رہی۔ سندھ حکومت فوری ان افسران کے خلاف کارروائی کرے۔ ذاتی پسند اور نا پسند کی بنیاد پر امداد نے سیلاب زدگان کی تکالیف میں اور اضافہ کردیا ہے۔ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاھ کو فوری نوٹس لینا چائیے بیوروکریسی اور عوام دشمن مافیا جمھوری سسٹم کو ناکام کر رہے ہیں۔