خانیوال(خبر نگار)ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن الیکشن میں سیکرٹری کے امیدوار راو¿ محمد عارف کی رابطہ مہم کا آغاز ڈسٹرکٹ بار روم میںمحفل کے انعقاد سے کیا گیا ۔تقریب کی صدارت رانا عبدالمجید شاہین نے کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے راو¿ محمد عارف خاں نے کہا کہ خانیوال بار میرا گھر ہے جملہ گروپوں کے نمائندوں اور سینئر وکلاءنے بھرپور شرکت کر کے نہ صرف ہمارا حوصلہ بڑھایا بلکہ ہماری جدوجہد کو تقویت ملی منتخب ہو کر وکلاء کی فلاح و بہبود اور درپیش مسائل حل کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ ممبر پنجاب بار کونسل ملک محمد طارق نوناری ‘سید ضیاءحیدر زیدی نے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ تقریب میں سابق ممبران پنجاب بار، ،صدور و سیکرٹرز راو محمد جمیل ، پیر احمد شاہ کھگہ ، عزیز خان پنیاں ، رانا محمد اسلم، محمد اجمل خان بھٹہ، رانا جعفر علی ، چوہدری سعید اختر ، راو محمد خالد ، رائے یوسف کھرل، ظفر چوہدری ، پیر مسعود شاہ کھگہ اور ڈسٹرکٹ بار کے گروپس کے سینر اور ینگ وکلا و خواتین وکلاءکی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
منتخب ہو کر وکلاءکی فلاح و بہبود کیلئے کام کرونگا: را¶ عارف
Nov 19, 2022