وہاڑی(نامہ نگار) بابا سید جلال الدین بخاریؒ سرخ پوش نے اپنی ساری زندگی دین اسلام کی اشاعت اور مخلوق خدا کی محبت میں بسر کی یہی وجہ ہے کہ آج بھی بزرگان دین کا بر صغیر پاک و ہند میں ادب و احترام کیا جاتا ہے اور ہمارے خانوادہ سادات کے عظیم صوفیاءکرام بابا جمال شاہ بخاریؒاور انکے فرزند سید محمد فاضل شاہ بخاری نے اپنی حیات کے دوران خطہ لڈن اور تحصیل عارفوالہ کے مختلف علاقوں میں اپنی دینی و مذہبی خدمات سر انجام ۔ ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین آستانہ عالیہ سید مظہر حسین بخاری نے عرس مبارک کے موقع پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا مزید کہا کہ خانقاہی نظام اور بزرگوں کے آستانے امن و سلامتی کے مراکز ہیںاس موقع پر مہر ریاض احمد جاوید،میاں احمد رضا، سردار احمد دولتانہ اور خواجہ خد ابخش شاکر بھی موجود تھے۔