نوائے وقت سروس multan


ملتان (  خصوصی رپورٹر  ) ممتاز ماہر تعلیم و سربراہ سٹی سائنس سکول کالج واکیڈمی پروفیسر نیاز احمد قریشی کی نماز جنازہ گزشتہ روز سخی سلطان کالونی کے پارک میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ ان کے بھائی حاجی گلزار احمد قریشی نے پڑھائی جس میں سابق ایم این اے شیخ طارق رشید‘شاہد عمران قریشی سمیت تما م شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

کبیروالا(نمائندہ نوائے وقت) سہو برادری کے معروف بزرگ حاجی خان محمد سہو کی اہلیہ،چوہدری محمد نور سلطان سہو،چوہدری بشیر احمد سہوکی والدہ ماجدہ بقضائے الٰہی انتقال کرگئی ہیں۔مرحومہ کی نمازجنازہ ان کے آبائی علاقہ کھوہ فوجدار والا موضع موہری پوری کبیروالا میں ادا کی گئی،نمازجنازہ دربار عالیہ پیر سید تنویر حسین شاہ باقر پور شریف کے سجاد ہ نشین پیر سید حسن حیدر المعروف سید بھائی جان نے پڑھائی اور پیر سید انور علی شاہ نے مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب اور بلندی درجات کیلئے خصوصی دعا کرائی۔

شجاع آباد (نامہ نگار‘ نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے مقامی رہنما چودھری خلیق الرحمن ببلو کے والد چودھری شفیق الرحمان کی نمازجنازہ گورنمنٹ ہائی سکول کے گراو¿نڈ میں ادا کی گئی جس میں ممبر قومی اسمبلی ابراہیم خان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عبدالغفار ڈوگر‘ سید مجاہد علی شاہ، میاں احمد رضا بودلہ‘ میاں الطاف حسین بودلہ ‘ڈاکٹر رفیق احمد قریشی‘عمران شوکت‘محمد حسین ڈمرا‘حسین عبداللہ بھٹی‘ڈاکٹر وسیم قریشی‘میر عادل جمشید سمیت تمام مکاتب فکر کی نمائندہ شخصیات کی کثیر تعداد اور سینکڑوں شہریوں نے شرکت کی ۔
مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے رسم سوئم آج ہفتہ صبح 9 بجے نوری جامع مسجد میں منعقد ہوگی۔
 وہاڑی (کرائم رپورٹر )معروف عالم دین مفتی قاری حیات نے کہا ہے کہ موت اٹل حقیقت اس کی تیاری ہم سب کو کرنا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیخ محمد صدیق مرحوم کے بیٹے ر ہنما انجمن تاجران وہاڑی شیخ محمد اسلم کی رسم چہلم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر زاہد اقبال چوہدری ، رائے مبشر کھرل ، ارشاد حسین بھٹی ، راو خلیل ، عثمان چشتی عبدالحنان بدھ ، رانا عمران ، چوہدری خالد محمود ، شیخ عمران شیخ فیاض شیخ اشفاق دوگا صدر سبزمنڈی شیخ رمضان ‘محمد نواز سمیت سیاسی سماجی کاروباری افراد نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن