نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) مقدمہ قتل کا فیصلہ، دو ملزمان کو سزائے موت، تین کو عمر قیدکی سزا ، دو بری تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اشرف گوندل نے تھانہ تتلے عالی کے قتل کے مقدمہ نمبر 664/20 کا فیصلہ سناتے ہوئے دو ملزمان اظہر محمود اور خطاب کو سزائے موت، تین ملزمان آصف، عامر، شہزاد کو عمر قید جبکہ دو ملزمان وارث اور وسیم کو بری کر دیا ہے۔