حرمین الشریفین میں معمر و معذور افراد کے لیے الیکٹرک وہیل چیئرز کی فراہمی

مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے انتظامی امور کی نگرانی کرنے والی اتھارٹی نے کہا ہے کہ معمر اور معذور افراد کے لیے الیکٹرک وہیل چیئرز کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔سعودی خبررساں ادارے کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے انتظامی امور کی نگرانی کرنے والی اتھارٹی نے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ معمر اور معذور افراد کے لیے الاولی لھم کے عنوان سے ایک پروگرام شروع کیا ہے۔اس اقدام کا مقصد ان تمام افراد کی مدد کرنا جنہیں مسجد الحرام میں طواف اور سعی کے دوران مشکلات پیش آتی ہیں۔مسجد الحرام کی موبیلٹی سروسز کے ڈائریکٹر احمد المقاطی نے کہا کہ اس انیشینٹو کا مقصد معمر اور جسمانی معذوری کے شکار افراد کو بہترین خدمات مہیا کرنا ہے تاکہ ان کی مشقت میں کمی آئے۔انہوں نے بتایا کہ اس سہولت کا انتظام مسجد الحرام کے کچھ داخلی دروازوں پر کیا گیا ہے تاکہ وہ پوری سہولت کے ساتھ مناسک ادا کر سکیں۔احمد المقاطی نے مزید بتایا کہ اس پروگرام کے تحت مختلف پوائنٹس اور راستوں میں سروسز فراہم کی گئی ہے اور اس مقصد کے لیے ایک ٹیم کو بھی مامور کیا گیا ہے۔حرمین الشریفین میں اس بہترین سہولیات فراہمی سعودی عرب کی قیادت کی ہدایات پر کی جا رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن