لاہور ( خصوصی نامہ نگار )سابق وزیر خارجہ گوہر ایوب خان کے انتقال پر سپیکر پنجاب اسمبلی سردار محمد سبطین خان نے اظہار تعزیت کرتے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ملک و قوم کیلئے مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ان کی وفات سے ملک ایک مدبر اور منجھے ہوئے سیاستدان سے محروم ہو گیا۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس اور ان کے اہل خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائیں ۔آمین