جن پر 9 مئی کے کیس وہ الیکشن نہیں لڑ سکیں گے: یوسف رضا گیلانی

ملتان (نوائے وقت رپورٹ) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ جن پر 9 مئی کے کیس ہیں وہ الیکشن نہیں لڑ سکیں گے، پاکستان پیپلز پارٹی سمجھتی ہے کہ اس وقت ملک کا سب سے بڑا بحران لا اینڈ آرڈر ہے۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام خراب معاشی حالات کی وجہ سے ہے، الیکشن سے سیاسی و معاشی استحکام آئے گا، انتخابات ہوں اور تمام لوگوں کو یکساں مواقع ملیں تو جمہوریت میں پائیداری آئے گی۔ ملک میں جاری انرجی، تعلیم، صحت اور معیشت کے بحران کو سنبھالنے کیلئے لائحہ عمل موجود ہے، پیپلز پارٹی 16 ماہ اقتدار میں رہی، ہم اپنی وزارتوں کے حوالے سے مطمئن ہیں، پی ڈی ایم کا حصہ نہیں ہیں، صرف حکومت کا حصہ تھے، ہم اپنی وزارتوں کی کارکردگی کے حوالے سے جواب دینے کے پابند ہیں۔چئیرمن پیپلز پارٹی نے واضح مو¿قف دیا کہ سب کیلئے یکساں مواقع ہونے چاہئیں، لیول پلیئنگ فیلڈ کے مواقع سب کو فراہم نہ کیے گئے تو جمہوریت کو نقصان ہوگا، ہم نے میثاق جمہوریت پر ایمانداری سے عمل کیا۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مقابلہ کیا ہے، ہمارا مقابلہ مہنگائی سے ہوگا، حلقوں کے حتمی اعلان کے بعد درخواستیں طلب کریں گے، میں اپنے آبائی حلقہ این اے 148 سے انتخاب میں حصہ لوں گا، گیلانی خاندان قومی اسمبلی کی تین نشستوں سے الیکشن میں حصہ لے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...