جے یوآئی نے ملک اور ریاست کو بچانے کی جنگ لڑی:مولانا فضل الرحمن

Nov 19, 2023

 لاہور‘ اسلام آباد (نمائندہ خصوصی‘ خصوصی نامہ نگار) جے یوآئی پاکستان کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس مفتی محمود مرکز پشاور میں ہوا،مولانا فضل الرحمان نے صدارت کی۔ آج بھی جاری رہے گا۔ ارکان جنرل کونسل شریک ہیں،قبائلی اضلاع آزاد کشمیر گلگت بلتستان کے اراکین شوریٰ شریک ہوئے، ،مولانا فضل الرحمان نے جنرل کونسل سے خطاب مےں کہا کہ ملک میں ایک سازش کے تحت عدم استحکام پیدا کیاگیا ،ریاست کے خاتمے کے اسباب پیدا کئے گئے۔ جے یوآئی نے ملکی وحدت اور یکجہتی کا راستہ اختیار کرتے ہوئے ملک اور ریاست کو بچانے کی جنگ لڑی،ہم نے ملک کے بقاءکی جنگ لڑ کر ملک دشمن قوتوں کے عزائم خاک میں ملائے، 90 دن گزرنے کے باوجود 90 دن میں انتخابات کا مطالبہ کرنے والوں نے نئی مردم شماری اور اس کے تقاضوں کو قبول کیا۔ الیکشن کے حوالے سے ہمارے تحفظات کو غلط رنگ دیا گیا ہم نے تحریک ہی نئے الیکشن کے لئے چلائی تھی،ہم نے تمام جماعتوں کو الیکشن کے انعقاد کے یک نکاتی ایجنڈے پر اکٹھا کیا آج ہمارے خلاف پروپیگنڈہ کیا جارہاہے ہم 8 فروری کے انتخابات کے لئے تیار ہیں،اسرائیل پرامن فلسطینی شہریوں پر وحشیانہ بربریت کا مظاہرہ کررہا ہے۔ مغربی دنیا فلسطین کو سپورٹ کررہی ہے ،انسانیت کو بےدردی کے ساتھ کچلا جا رہا ہے لیکن نام نہاد تنظیموں اور امت مسلمہ کی خاموشی معنی خیز ہے ´اسلامی ممالک کے نمائندوں اور او آئی سی کے اجلاس میں صرف قراردادوں پر اکتفاءکیا گیا، مولانا فضل الرحمان نے جنرل کونسل کے اجلاس میں دورہ قطر اور حماس لیڈروں سے ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ترجمان اسلم غوری کے مطابق سربراہ جے یوآئی نے آئندہ عام انتخابات ملکی سیاسی صورتحال اور دیگر اہم صورتحال سے جنرل کونسل کو آگاہ کیا۔غفور حیدری‘ مولانا امجد خان‘ مولانا عطاءالحق درویش و دیگر نے خطاب کیا۔ 

مزیدخبریں