لاہور(نوائے وقت رپورٹ ) ترجمان پنجاب حکومت عامر میر نے چوہدری پرویزالٰہی کے اس دعوے کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا ہے کہ حال ہی میں چند سینیئر امریکی حکام نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں عمران خان سے ملاقات کی۔ وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا جیل میں کسی بھی قیدی سے ملاقات کے لیے وزارت خارجہ، وزارت داخلہ اور صوبائی ہوم ڈیپارٹمنٹ کی اجازت درکار ہوتی ہے، لیکن نہ تو کسی غیر ملکی ڈپلومیٹ کی جانب سے عمران سے ملاقات کی درخواست آئی اور نہ ہی ایسی کوئی ملاقات ہوئی لہذا پرویزالٰہی کو جھوٹی کہانیاں گھڑنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔