لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ن لیگ سادہ اکثریت سے حکومت بنائے گی۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ اگلے ہفتے نواز شریف کی زیرصدارت پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ ہوگی، شیڈول جاری ہوتے ہی انتخابی مہم شروع کر دیں گے۔ ہمارے پاس ہرحلقے میں ایک سے زائد امیدوار ہے ۔ ہم نے بھرپور انداز میں الیکشن کمپین کو منظم اور متحرک اندازمیں چلانا ہے۔ الیکشن کمپین کے حوالے سے نواز شریف ہر ضلع میں جلسہ کریں گے، ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پرگامزن کریں گے۔ عوام نے اپنے مینڈیٹ سے ہمیں سکت دینی ہے۔ امید ہے عوام ہمیں مینڈیٹ دے گی، عوام جسے منتخب کریں گے وہی حکومت بنائیں گے۔ بلاول بھٹو صرف بمباری کررہے ہیں حل پیش نہیں کررہے ، تنقید کا ہم برا نہیں مناتے، جنہوں نے ہمارے خلاف الیکشن لڑنا ہے انہیں تنقید کا پورا حق ہے، گزشتہ پونے چارسال اپوزیشن کوکہا گیا چھوڑوں گا نہیں۔ اس ماحول میں ہمیں داخل نہیں ہونا چاہیے، پارٹی سروے کے مطابق ہماری الیکشن میں پوزیشن بہتر ہے، الیکٹ ایبل ہونا کوئی گالی نہیں ہے، الیکٹ ایبل پر حلقے کی عوام اعتماد کرتی ہے، جوکچھ ہمارے ساتھ 2018ءمیں ہوا غلط تھا نہیں ہونا چاہیے تھا۔ نواز شریف کےخلاف جھوٹے کیسز پر انہیں سرخرو ہونا چاہیے، اگرکوئی کیسزمیں رکاوٹ بنتی ہے تواسے دورکریں گے، نواز شریف نے جو وعدے کئے ےا نہیں پورا کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سکیورٹی سے متعلق مسائل سے آگاہ ہوں، بلوچستان کوہم نے ساتھ لیکرچلنا ہے اورحالات کے تناظر میں بلوچستان میں ریاست کےخلاف ہتھیار اٹھانے والوں کومعاف کیا گیا، سازش کرنیوالے ایسا پراجیکٹ لائے جو موجودہ حالات کی وجہ بنے ، ایسی حکومت ہو جس کے پاس اکثریت اور پانچ سال کا مینڈیٹ ہو، پانچ سال کا مینڈیٹ رکھنے والے ہی مسائل حل کر سکتے ہیں۔
الیکٹ ایبل ہونا گالی نہیں، بلاول صرف بمباری کر رہے حل نہیںدے رہے : رانا ثناء
Nov 19, 2023