غزہ مارچ،حکمرانوں کو بیدار ، موثر اقدامات کیلئے دباو کا ذریعہ بنے گا:لیاقت بلوچ

لاہور ( خصوصی نامہ نگار )نائب امیر جماعت اسلامی، سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے کہا 19نومبر لاہور میں غزہ مارچ میں مرد و خواتین، نوجوانوں، طلبہ و طالبات کی فقیدالمثال شرکت ہو گی۔ پنجاب کے عوام لاہور کے زندہ دلان غزہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور غزہ مارچ عالمی اداروں، مسلم حکمرانوں اور پاکستان کے حکمرانوں کو بیدار کرنے اور موثر اقدامات کیلئے بڑے دباو¿ کا ذریعہ بنے گا۔ دنیا بھر میں مسلم، غیر مسلم عوام نے فلسطینیوں سے محبت اور اسرائیل سے نفرت کا اظہار کر دیا۔ عالمی قیادت بے حسی، بے حمیتی، مسلم دشمنی ترک کرے۔ لیاقت بلوچ نے منصورہ ، میانوالی اور داو¿د خیل میں ورکرز کنونشن اور مجاہد ملت مولانا عبدالستار خان نیازی کے مزار پر فاتحہ کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ سیاسی استحکام کیلئے شفاف، غیرجانبدارانہ انتخابات ہی پائیدار حل ہے۔وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا آج ایک طرف آزاد امت ہے اور دوسری طرف انکے غلام۔ او آئی سی اجلاس میں مسلم ممالک کے حکمرانوں نے ثابت کیا کہ وہ مظلوم فلسطینیوں کی خاطر اپنے مفادات سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔

ای پیپر دی نیشن