انسانیت دشمنوں نے دنیاکاامن تباہ کردیا:میاں جمیل

Nov 19, 2023

لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے کہا کہ انسانیت دشمنوں نے دنیاکاامن تباہ کردیا۔ فلسطینیوں پرصرف عقیدہ توحید ورسالت کی وجہ سے مظالم ڈھائے جارہے ہیں۔ یہود و ہنود اور صلیبی صرف مذہب کی بنیاد پرمسلمانوں پرعرصہ حیات تنگ کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کشمیروفلسطین ہویا حضورنبی کریم کے نام لیواو¿ں کی کوئی بستی بھی ہوصرف کلمہ طیبہ کی وجہ سے نشانہ بنایاجارہاہے۔میاںمحمد جمیل نے کہاکہ ایسے حالات کاتقاضاہے کہ امت بھرپور اتحاد کا مظاہرہ کرے۔ عالم اسلام کی ساری حکومتیں متحد ہو کر مسلمان عالم کے دفاع کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کارلائیں۔ رب کریم وعظیم ورحیم سے نصرت اورمددطلب کریں۔ فتح حق کی ہی ہوگی۔ 

مزیدخبریں