لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہورو ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے رات گئے انڈر پاسز کا دورہ کیا۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ٹھوکر تا دھرم پورہ تمام انڈر پاسز کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے نے رات کے اوقات میں جاری انڈرپاسز کی تزئین و آرائش کے کاموں کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے انڈرپاسز کی تزئین و آرائش کے کاموں پر بریفنگ دی۔انڈر پاسز کی دیواروں پر ٹائلز کی ڈسمیلٹنگ، بیوٹیفکیشن و الیکٹرک ورک سمیت تمام امور پر بریفنگ دی گئی۔ کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ انڈر پاسز پر صرف رات کے اوقات میں رات 10 تا صبح 6 بجے تک کام کیا جائے۔ انڈر پاسز کی تزئین و آرائش کا کام ڈیڈ لائن کے مطابق جلد مکمل کیا جائے۔ انہوں نے چیف انجینئر ٹیپا کو روزانہ کی بنیادوں پر تمام انڈرپاسز کے کاموں کی خود نگرانی کرنے کی ہدایت کی۔
کمشنر کارات گئے انڈر پاسز کا دورہ ،تزئین و آرائش کے کاموں کا جائزہ
Nov 19, 2023