منشیات سمگلنگ کےخلاف 12کارروائیاں 438کلو گرام سے زائد منشیات برآمد ‘9 ملزم گرفتار

Nov 19, 2023

لاہور(نامہ نگار)اے این ایف نے منشیات سمگلنگ کےخلاف 12کارروائیوں کے دوران 438 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد کرکے 9ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق کچلاک کے غیر آباد علاقے میں سمگلنگ کیلئے چھپائی گئی 289کلو گرام مارفین برآمد کرلی گئی۔ مستونگ کے پہاڑی علاقے میں چھپائی گئی 66 کلو گرام ہیروئن اور پنجگور میں سمگلنگ کیلئے چھپائی گئی 50 کلو گرام چرس برآمد کرلی گئی۔ 

مزیدخبریں