اینٹی رائٹ فورس کو جدید ساز و سامان میں کوئی کمی نہیں آئےگی:آئی جی

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کا دورہ کیا اور اینٹی رائٹ فورس کے جوانوں کی ٹریننگ کا جائزہ لیا۔ آئی جی پنجاب نے اینٹی رائٹ فورس کے جوانوں سے ملاقات کی اور خطاب میں اہم ہدایات جاری کیں۔ انہوںنے کہا کہ اینٹی رائٹ فورس پنجاب پولیس کی انتہائی اہم فیلڈ فارمیشن ہے جس پر دھرنوں، احتجاج اور پرتشدد مظاہرین کو کنٹرول کرنے کی ذمہ داری عائد ہے۔ اینٹی رائٹ فورس کو جدید ساز و سامان اور سہولیات کی فراہمی میں کوئی کمی نہیں آئےگی۔ اینٹی رائٹ کے تمام زیر تربیت اہلکار بھرپور محنت و خلوص نیت سے ٹریننگ مکمل کریں۔ دوران ٹریننگ پرتشدد مظاہرین سے بطریق احسن نمٹنے کیلئے موک ایکسر سائنسز کا باقاعدگی سے انعقاد کیا جائے۔ایس پی ایڈمن ڈاکٹر بشری جمیل نے آئی جی پنجاب کو اینٹی رائٹ فورس کے ٹریننگ ماڈیولز بارے بریف کیا اور کہا کہ احتجاجی مظاہروں ، دھرنوں یا پرتشدد مظاہرین کو کنٹرول کرنے کیلئے اینٹی رائٹ فورس کو بہترین پیشہ وارانہ تربیت فراہم کی جا رہی ہے اینٹی رائٹ دستے کو کراو¿ڈ کنٹرول کی جدید مہارتیں اور اہم فیلڈ فارمیشنز کی موثرتکنیکس سکھائی گئی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن