ماہر معیشت فیض الحق نے سٹیٹ بنک کے 5 سالہ سٹریٹجک پلان کو سراہا

Nov 19, 2023

لاہور( کامرس رپورٹر )معروف ماہر معیشت فیض الحق نے سٹیٹ بنک کے 5 سالہ سٹریٹجک پلان کی سراہتے ہوئے کہا ہے کہ مالیاتی نظام میں شفافیت خود پاکستان کے حق میں بہتر ہے۔ ناجائز منافع خوری کرنے والوں سے 40فیصد ٹیکس کی وصولی خوش آئند ہے۔ اگر لوگوں کو بینکنگ نظام کی طرف لانا ہے تو سخت قواعد وضوابط کے ساتھ ساتھ انہیں سہولتیں بھی دینا ہوں گی اور انہیں مختلف مراعاتی سکیمیں دی جائیں۔ سٹیٹ بینک وژن2028کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بڑی مشکل سے فیٹف کی گرے لسٹ سے باہر آیا ہے اس لئے پاکستان کو وائٹ لسٹ میں رہنے کیلئے مالیاتی نظام کو انتہائی شفاف رکھنا پڑے گا اور اس تناظر میں اینٹی منی لانڈرنگ کیلئے سخت اقدامات کرنا ہوں گے۔

مزیدخبریں