سی بی ڈی پنجاب نے مقامی کاروباری طبقے کیلئے گرانڈ سوق لاہور منصوبہ متعارف کروا دیا

Nov 19, 2023

لاہور(کامرس رپورٹر)پنجاب سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی جسے سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب بھی کہا جاتا ہے نے گرینڈ سوق لاہور کا منصوبہ متعارف کروا دیا ہے جس کا مقصد مقامی تاجروں کے کاروبار کو فروغ دینا ہے۔ جی ایس ایل ایل او ایس، فیروز پور روڈ، لاہور پر ریسکیو 1122 اکیڈمی میں 68 کنال کے وسیع رقبے پر تعمیر کیا جائے گا۔ اس منصوبے کا مقصد مقامی کاروباری برادری کو مزید بااختیار بنانا ہے۔ سی بی ڈی پنجاب کے سی ای او عمران امین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا مقامی کاروباری طبقہ اور سرمایہ کار ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ گرینڈ سوک لاہور ان اداروں کو بااختیار بنانے اور معاشی ترقی کو فروغ دینے میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ 

مزیدخبریں