سعودی وزیر خارجہ سے فرانسیسی ہم منصب کا ٹیلی فونک رابطہ، غزہ میں کشیدگی پر تبادلہ خیال

Nov 19, 2023

ریاض(این این آئی)سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے فرانس کی وزیرخارجہ کیتھرین کولونا نے ٹیلی فونک رابطہ کیاہے۔سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے غزہ پٹی میں جاری عسکری کشیدگی کے حوالے تبادلہ خیال کیا۔خطے میں فوری جنگ بندی اور امدادی تنظیموں کو غزہ کے متاثرین تک فوری رسائی کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔ 

مزیدخبریں