امریکہ نے حزب اللہ سے تعلق رکھنے والے افراد پر پابندیاں عائد کردیں

واشنگٹن(این این آئی) امریکی محکمہ خارجہ نے سید الشہدا بریگیڈز اور اس کے سیکرٹری جنرل ہاشم فنیان رحیم السراجی کو خصوصی طور پر نامزد عالمی دہشت گرد قرار دیتے ہوئے بلیک لسٹ کر دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ایک بیان میں کہا کہ سید الشہدا بریگیڈز کی دہشت گردانہ کارروائیوں نے عراق اور شام میں داعش کو شکست دینے کے لیے امریکا اور بین الاقوامی اتحاد کے ارکان کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا ۔بلنکن نے وضاحت کی اس وقت محکمہ خزانہ نے پابندیوں کی فہرست میں ایران کی اتحادی کتائب حزب اللہ ملیشیا سے تعلق رکھنے والے چھ افراد کو شامل کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...