اسرائیلی فوجی ترجمان کا انٹرویوکرنے پر عرب ٹی وی کی اینکرکیخلاف مقدمہ

دبئی (این این آئی)عرب ٹی وی کی خاتون اینکر لیال الاختیار کے خلاف حالیہ قانونی کارروائی کے حوالے سے چینل نے کہا ہے کہ وہ اپنی اینکر لیال الاختیار کے ساتھ کھڑا ہے۔ عرب ٹی وی پیشہ ورانہ امور انجام دینے میں تمام صحافیوں کے ساتھ ہے۔ عرب ٹی وی نے زور دیا کہ لیال الاختیار کے ساتھی آج جو کچھ پیش آرہا ہے وہ صحافت اور اس کی اقدار کے ساتھ ساتھ پیشہ ورانہ میڈیا اپروچ، پیشہ ورانہ اور متوازن خبروں کی کوریج کو نشانہ بنانے کے مترادف ہے۔ یہ صحافیوں کو ڈرانے اور دھمکانے کی کوشش ہے تاکہ ان کو متوازن مکالمے سے روکا جا سکے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...