لاہور( این این آئی)صوبے بھر میں 167نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ سیکرٹری صحت علی جان خان کے مطابق لاہور میں 98،راولپنڈی میں 7 ،گوجرانوالہ میں 26،ملتان میں 12،فیصل آباد میں 18،شیخوپورہ، قصور، اٹک، اوکاڑہ، مظفرگڑھ اور سیالکوٹ میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض سامنے آیا۔سیکرٹری صحت کے مطابق پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 131 مریض زیر علاج ہیں۔
صوبے بھر میں 167نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق
Nov 19, 2023